ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 29 پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 185.51 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت ڈالر 152 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 152روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 20پیسے مہنگا ہوا اور قیمت 153روہے 40پیسے ہو گئی۔مزید برآں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی مسلسل دوسرے روز تیزی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم اختتامی لمحات تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور کاروبار کا اختتام 185.51 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 45981.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دورن کاروبار میں 0.41 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 21 کروڑ 62 لاکھ 12 ہزار 458 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/F100feq5cP pic.twitter.com/FIet3fv65g
— SBP (@StateBank_Pak) May 18, 2021