سعودی عرب نے مواصلات میں 5مختلف گرافس میں واضح برتری حاصل کی ہے جس میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی دنیا میں سعودی عرب پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے نے اقوام متحدہ کی ای گورنمنٹ کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کے گراف میں سعودی عرب کا 140 ملکوں میں پانچواں نمبر پر ہے۔ رواں سال کے دوران سعودی عرب نے7ڈگری کی پیشرفت حاصل کی ہے۔سعودی عرب نے گزشتہ برسوں کے دوران ای گورنمنٹ کے گراف میں واضح برتری حاصل کی ہے۔ 2020 کے دوران اس حوالے سے سعودی عرب نے 9 درجے کی پیشرفت حاصل کی تھی جس میں سعودی عرب 193 ملکوں میں 43 ویں نمبر پر آگیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024