مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہو نیوالی ن لیگ کی ایم این اے نوشین افتخار کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔شہباز شریف نے افتخار الحسن کی صاحبزادی نوشین افتخار اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہاکہ سید افتخار الحسن ایک نفیس انسان تھے، نواز شریف افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ سے تقریر کی فرمائش کرتے تھے۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نوشین افتخار بہادر والد کی ایک بہادر اور نڈر بیٹی ہے،نوشین افتخار اپنے والد کی طرح خدمت خلق کا مشن آگے بڑھا رہی ہیں۔شہباز شریف نے نوشین افتخار کو ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بھرپورمقابلہ کرنے پر شاباش بھی دی۔ (ن) لیگ کے صدر نے ڈسکہ میں پارٹی کے مقامی رہنمائوں سے بھی ملاقات کی.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024