وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کی جانب سے 21مئی کو پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کی لیے یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا ۔حافظ طاہر اشرفی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ ہم امت مسلمہ کو متحد کریں، وزیر خارجہ پورے پاکستان کی ترجمانی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مسلسل عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مسجد اقصیٰ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، فلسطینی سفیر کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کے حوالے سے کردار ادا کرتا رہے گا، کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں، پاکستان کے سامنے سیز فائر کا مسئلہ پہلے ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ شاہ محمود ترکی میں ہیں اور وہاں سے اقوام متحدہ جائیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024