وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی سوڈان ، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ ترکی سے نیویارک جائیں گے۔اس کے علاوہ وہ نیویارک میں مختلف عالمی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائیں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024