وزير اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا ہمیشہ سےاعتقاد رہاہےکہ سمندرپار پاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپریل میں آپکی ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچتےہوئے 2.8 ارب $ رہیں۔ مالی سال 21 کےپہلے10 ماہ کےدوران 24.2 ارب $ بھجوا کر آپ نےپورےمالی سال 20 کا ریکارڈ توڑ دیا۔وزير اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئےپاکستان پر اعتماد پر آپ کا شکریہ۔
میرا ہمیشہ سےاعتقاد رہاہےکہ سمندرپار پاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔ اپریل میں آپکی ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچتےہوئے 2.8 ارب $ رہیں۔ مالی سال 21 کےپہلے10 ماہ کےدوران 24.2 ارب $ بھجوا کر آپ نےپورےمالی سال 20 کا ریکارڈ توڑ دیا۔نئےپاکستان پر اعتماد پر آپ کا شکریہ۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2021