عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید135 اموات اور2 ہزار566 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار752 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 926 ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 68 ہزار 223 ہے اور 7 لاکھ 92 ہزار 522 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 411 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 801، خیبرپختونخوا 3 ہزار 786، اسلام آباد 731، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 267 اور آزاد کشمیر میں 514 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 221، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 38، پنجاب 3 لاکھ 27 ہزار 362، سندھ 2 لاکھ 99 ہزار 194، بلوچستان 23 ہزار 866، آزاد کشمیر 18 ہزار 258 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 423 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔