عالمی ادارہ صحت کا کورونا سے نمٹنے کی قومی اور عالمی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آزادانہ تحقیقات کرانے کا عزم
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی عالمی سطح پر تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرائے گا۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل Tedros Adhanom Ghebreyesus نے آج(پیر) ڈبلیو ایچ او کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا مقصد مستقبل میں بھی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنا ہے اور باہمی تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنماؤں نے اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔