سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور لوگوں کو اس سے بچانے کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات نے سعودی عرب کو منفرد ممالک کی صف میں شامل کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے دواو¿ں کا پروٹوکول موثر ثابت ہوا ہے اس سے کل متاثرین میں سے47 فیصد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے فوری حفاظتی اقدامات کرکے نئے کورونا وائرس کو اپنے یہاں بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روک دیا ہے۔ ملک میں کورونا سے متاثرین کا تناسب آبادی کے حوالے سے کافی کم ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان نے کہاکہ کورونا سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب 4 نکاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے جس میں وائرس سے بچاو اور سوشل آئسولیشن، ٹیسٹ، وبا کو پھیلنے سے روکنا اور متاثرین کا علاج شامل ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38