سوئٹزرلینڈ کی وفاقی کونسل نے جرمنی،فرانس اور آسٹریا سے ملحقہ اپنی سرحدوں کو 15 جون سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے کورونا وباءپر قابو پانے کی غرض سے متعلقہ ممالک کے ساتھ اپنی سرحدیں 16 مارچ سے بند کر دی تھیں جو اب جلد ہی کھول دی جائیں گی۔ وزیر قانون اور امور ہجرت کارین کیلر سوٹلر نے بتایا کہ اس سلسلے میں تینوں ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جون کے وسط میں سرحدیں کھول دی جائیں البتہ ہمسایہ ملک اٹلی کے ساتھ سرحد کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سوئٹزر لینڈ میں اس وباءسے اب تک 870 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024