اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ۔جس میں ایس او پیز کے تحت ٹرینیں چلانے یا نہ چلانے سے متعلق فیصلہ ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس آج دوپہر 3بجے ہو گا اور ملک میں ٹرینیں کب چلیں گی؟حتمی فیصلہ آج باہمی مشاورت سے ہو گا۔ وزارت ریلوے کا عید سے پہلے 30 ٹرینیں چلانے کا پلان ہے اور وزیر ریلوے شیخ رشید ،و زیراعظم کو ریلوے کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔وزیر ریلوےشیخ رشید ،وزیراعظم کو ٹرینیں چلانے سے متعلق قائل کریں گے ۔اجلاس میں ایس او پیز کے تحت ٹرینیں چلانے یا نہ چلانے سے متعلق فیصلہ ہو گا۔
یاد رہے کہ گذشتہ اجلاس میں سندھ اور بلوچستان حکومت نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت کی تھی۔
گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر بدھ والے دن اجازت نہ ملی تو حکام کو کہوں گا پیسے قوم کو واپس کر دیں گے، میں خود بھی ٹرین چلانے کا فیصلہ کر سکتا ہوں لیکن مجھے عمران خان کا انتظار ہے، ٹرین چلانے کا فیصلہ منگل کو ہوگا۔ میں عمران خان کا منتظر ہوں یہ چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، 2 لاکھ لوگوں نے گھروں کو جانا ہے، آپ نے بسوں جہازوں کو اجازت دے دی ہے ہمارا کیا قصور ہے،ٹرین ہی ملک کا ملاتی ہے ہم کسی سے الجھنا نہیں چاہتے، زیادہ انتظار نہیں کرسکتا، میں کہتا ہوں سارا عملہ تیاری رکھے یا ہم پرسوں ٹرینیں چلائیں گے یا عید تک نہیں چلائیں گے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024