اسلام آباد: کورونا ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
کورونا ازخود نوٹس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرل، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری صحت اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت کو کورونا سے نمٹنے کے لیے یکساں پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت نے وفاقی معاملات میں صوبوں کی مداخلت پر بھی حکومتوں سے دلائل طلب کر رکھے ہیں جبکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے زکوٰۃ اور بیت المال فنڈز میں کرپشن کا معاملہ تحقیقاتی ایجنسیوں کو بھیجنے کی عندیہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42,125 تک پہنچ گئی جبکہ اموات کی تعداد 903 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 16,377 تک پہنچ گئی جبکہ پنجاب میں 15,346،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 6ہزار 61 اور اسلام آباد میں997 ہوگئی ہے، اسی طرح بلوچستان میں 2 ہزار 692 گلگت بلتستان میں 540کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024