اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملک کی بگڑتی معاشی صورت حال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دھڑا دھڑا ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ پچھلے ہفتے سٹاک مارکیٹ 17 سال میں کم ترین سطح پر رہی۔ اب تک روپے کی قدر میں 100 فیصد کمی ہو گئی۔ اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے اہم رہنمائوں کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا گیا ہے۔ طلب کیے گئے اجلاس میں پارٹی کی نائب صدر مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔ اجلاس میں پارٹی کے اہم رہنما اور صوبائی صدور کو بھی بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔