وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے,کویتی ہم منصب،امیر کویت سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریںگے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے۔وزیر خارجہ اپنے کویتی ہم منصب اور امیر کویت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔شاہ محمود قریشی کویت میں رہائش پذیر پاکستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کویتی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران پاکستانیوں کیلئے ویزے سے متعلق مسائل کو بھی اجاگر کریں گے.