سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں ماہ صیام کے پہلے عشرے میں 72 لاکھ 33 ہزار 369 عمرہ ویزے جاری کیے گئے ان میں سے 66 لاکھ 39 ہزار 295 زائرین عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ماہ صیام میں سعودی وزارت حج کی طرف سے آن لائن پورٹل کا قیام عمل لایا گیا جو عمرہ زائرین کے لیے عمرہ کے مناسک کی انجام دہی کے لیے ایک مقبول عام سروس ہے جس میں زائرین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی دی گئی۔ آن لائن پورٹل کا مقصد عازمین عمرہ کے معمول کے امور کو آسان بنانا اور انہیں ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا، انتظامی نوعیت کی معلومات کے حصول اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بروقت مطلع کرنا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38