پڈعیدن میں مال گاڑی حادثے کے32گھنٹے بعد ریلوے ٹریک مکمل طور پر بحال کردیا گیا اور مختلف اسٹیشنز پر کھڑی ٹرینیں روانہ کردی گئیں۔ڈی ایس ریلوے فاروق ملک کے مطابق پڈعیدن میں جمعہ کی شب 3بجے پیر ابراہیم شاہ کے مقام پر مال بردار ٹرین کی 14بوگیاں الٹ گئیں تھیں، جس کے باعث اپ اور ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہوگئی تھی۔ریلوے عملے نے 32گھنٹے بعد مرمتی کام مکمل کرکے اپ اور ڈاون ٹریک کو مکمل طور پر بحال کردیا ہے جس کے بعد مختلف ریلوے اسٹیشنز پر کھڑی ٹرینیں روانہ کردی گئی ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024