شریف خاندان نے معاشی دہشتگردی کی م کس منہ سے عوام میں جانے کی بات کرتے ہیں: فردوس عاشق
اسلام آباد (آن لائن+ آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلا عات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈالر پر تبصرے کرنیوالے سائنس دان بنے ہوئے ہیں، باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے معیشت کو لہولہان کیا اور اربوں روپے کا قرض چھوڑ کر گئے ہم بھی سیا سی مفادات کے لئے معاملا ت قالین کے نیچے چھپا سکتے تھے ہمیں سیا سی نہیں قومی مفاد عزیز ہے ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا غریب، مزدور اور محنت کشوں کا جتنا احساس وزیراعظم کے دل میں ہے کسی سابقہ حکمران کے دل میں نہیں دیکھا، 8 ماہ کی حکومت سے 70 سال کاحساب نہیں مانگا جاسکتا، پاکستان کا مفاد ہماری اولین ترجیح ہے۔مسائل کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھ سکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا عمر ان خان تما م چیلنجز سے نمٹنے کے لئے آئے ہیں ملک میں تما م اداروں میں اصلا حات کا عمل مکمل کر نا ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کو سب سے زیادہ مزدور اور پسے ہوئے طبقے کی فکر ہے، ہم نے مشاورت سے آگے بڑھنا ہے، ماضی کے حکمرانوں نے ملکی معیشت کو قرضوں تلے دبا دیا، حکومت میڈیا سے جڑے مسائل اور مشکلات سے آگاہ ہے میٖڈیا ورکرز کی فلا ح و بہبود کے لئے ہر جگہ مشاورت کر رہے ہیں میڈیا ورکرز کے تما م جا ئز مطالبات ما ن لیے گئے ہین ۔ قبل ازیں مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا شریف خاندان نے معاشی دہشتگردی کی، اب کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کرتے ہیں، شریف خاندان نے عوام اور معیشت کو لہو لہان کئے رکھا۔ 30 سال ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔ میڈیا ورکرز کو صحت‘ انصاف کارڈ اور پاکستان ہائوسنگ سکیم کا حصہ بنا رہے ہیں۔