لالہ موسیٰ: قمر زمان کائرہ کا بیٹا دوست سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق
گجرات+ لالہ موسیٰ + لاہور + اسلام آباد (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی+ سٹاف رپورٹر+ سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی صدر قمر زمان کائرہ کا بیٹا دوست کے ھمراہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق تفصیل کے مطابق قمر زمان کائرہ کا بیٹا گاڑی ایل بی 447 پر دوست حمزہ بٹ کے ھمراہ گھر سے نکلا ہی تھا کہ چند کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ہی پٹرول پمپ کے پاس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے اسکی کار بے قابو ہو کر تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں اسامہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکے دوست کو انتہائی تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر لالہ موسی منتقل کر دیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا متوفی اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور کا طالبعلم تھا بیٹے کی حادثہ میں ھلاکت کی اطلاع قمر زمان کائرہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دی گئی جس کے بعد وہ لالہ موسیٰ پہنچ گئے صوبائی صدر کے بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع پر پیپلزپارٹی کے مقامی، ضلعی، اور ڈویژنل رہنما انکی رہائش گاہ لالہ موسی پر پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی دوست سمیت ہلاکت پر صدر مملکت عارف علوی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار افسوس کیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سوگوار والدین کیلئے استقامت کی دعا کی سابق صدر آصف زرداری چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، ڈاکٹر طاہر القادری سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے قمر زمان کائرہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیٹے کی ہلاکت پر حکمران جماعت تحریک انصاف، پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، عوامی تحریک سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے قمر زمان کائرہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قمر زمان کے جواں سال بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج اور افسوس ہوا ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں کائرہ فیملی کے ساتھ ہیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسامہ قمر کی ٹریفک حادثے میں موت پر بہت دکھ ہوا ۔ قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری نے ایک یوم کیلئے پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کی اس گھڑی میں کائرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اس المناک حادثے پر پی پی رہنما خورشید شاہ، حاجی عزیز الرحمان چن، مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماؤں ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، پی ایم ایف ق کے چودھری شجاعت حسین پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور سالک حسین نے 18 سالہ اسامہ قمر کائرہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں میاں محمود الرشید، جہانگیر ترین، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، گورنر پنجاب چودھری سرور سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی نماز جنازہ آج دن تین بجے مین جی ٹی روی روڈ لنک سکول گرائونڈ لالہ موسیٰ میں ادا کی جائیگی۔ زندگی کے سب سے بڑے دکھ کی گھڑی میں قمر زمان کائرہ نے کمال ضبظ کا مظاہرہ کیا اور صاحبزادے کی موت کی اطلاع ملنے پر شکریے کے ساتھ نیوز کانفرنس ختم کرکے گھر کال کرکے تصدیق کی تاہم خود کو بھی آبدیدہ نہیں ہونے دیا۔