سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی چیک بائونس ہونے پر گرفتار
کراچی(صباح نیوز)سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامرالعباد کو چیک باؤنس کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو گلستان جوہر سے گرفتار کرلیا۔عامرالعباد کے خلاف چند روز قبل سٹی کورٹ تھانے میں وکیل طارق نیازی نے چیک باؤنس کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ مقدے میں وکیل نے بتایا کہ عامرالعباد نے 40 لاکھ کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا تھا۔