قوم عدالت عظمیٰ کی احسان مند ہے کہ کراچی کے نواح میں نیا دوبئی بسانے والوں کا 16896 ۔ ایکڑ سرکاری زمین ہتھیائے جانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ اور اس کا مول لگا کر (460 ۔ ارب روپے) ، بلڈرز کو اس کی ادائیگی کا شیڈول بھی تھما دیا۔ مگر عدالت عظمیٰ ہر جگہ تو نہیں پہنچ سکتی۔ نیچے والوں کا بھی کچھ فرض ہے ، جس میں نظام سرکار چلانے والے ہمہ مقتدر ادارے شامل ہیں۔ کیااس ملک کا غریب ان کی کارکردگی سے مطمئن ہے؟ دہائی خدا کی ملک کی تمام سرکاری مشینری، بیورو کریسی، ادارے تمام تر رہائشی طاقت و جبروت کے ساتھ صرف چند لاکھ لوگوں کا پالن کر رہے ہیں۔ سب کو انہی کی سلامتی اور خوشنودی کی فکر ہے۔ باقی محض حشرات الارض، فنا بھی ہو جائیں، تو کیا ۔مگر صاحبو! مت بھولو کہ لاوا کھول رہا ہے ، پھٹنے کے بہت قریب ۔ وقت سمٹ رہا ہے اور ایکشن ٹائم بہت کم۔ انصاف کی راہ پہ آ جائیے، پیشتر اس کے کہ مقدمہ کہیں سب سے بڑے منصف کی عدالت میں لگ جائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38