فواد چودھری اپنی وزارت کو مؤثر بنانے کیلئے پرعزم
اسلا م آباد (نوخیز ساہی/ نیشن رپورٹ) تنقید اور بہت سے سوالات کے باوجود وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اپنی وزارت کو نئے آئیڈیاز کے ذریعے مؤثر بنانے کیلئے پرعزم ہیں کچھ دیر خاموش اور اہم اجلاسوں سے غیر حاضری کے بعد انہوں نے پھر اپنے بیانات کے ذریعے پارٹی کا سیاسی طور پر دفاع شروع کر دیا ہے چاند دیکھنے کے حوالے سے بھی انہوں نے نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے انہوں نے چاند کے حوالے سے کیلنڈر بنانے، سائس مضامین کے حوالے سے یونیورسٹی قائم کرنے اور اگست کو سائنس کامہینہ قرار دینے اور 31 اگست کو بین الاقوامی سائنس کانفرنس منعقد کرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔