پی ٹی آئی ارکان رینٹ کنٹرول بل از سر نو قومی اسمبلی میں پیش کریں گے
اسلام آباد (عترت جعفری)اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اسلام آباد میں رینٹ کنٹرول کا بل از سر نو قومی اسمبلی میں پیش کریں گے ،ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے کاروباری طبقات کی طرف سے رینٹ کنٹرول کو بل منظور کرنے کے لئے دبائو کے باعث گذشتہ حکومت کو دور میں رینٹ کنٹرول کے لئے تیار کردہ مسودہ قانون کی تلاش شروع ہوئی ، ان ارکان کے قریبی ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ تحقیق پر معلوم ہوا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے دور وزارت عظمی کے دوران اس مسودہ قانون کو کابینہ کے اجلاس میں مسترد کر دیا گیا تھا جبکہ سابق حکومت تاجروں کے ہر وفد سے ملاقات میں قانون کو منطور کرانے کو وعدہ شدومد سے کرتی رہی جبکہ دراصل مسودہ قانون کو مسترد کر دیا اور اس بات کو چھپایا بھی گیا ،ان ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اس مسودہ کو ب دوبارہ بل کی صورت میں قومی اسمبلی میں پیش کریں گے ۔