گاندھی کے قاتل کو محب وطن قرار دینے پر ’’تنازعہ‘‘ بی جے پی کا سادھوی پرگیا سے معافی کا مطالبہ
نئی دہلی (بی بی سی)بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر نئے تنازعہ کا شکار ہوگئیں۔ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے انڈین تحریکِ آزادی کے رہنما موہن داس گاندھی کے قاتل کی حمایت کرتے ہوئے انہیں ’دیش بھگت‘ یا ’محبِ وطن‘ قرار دیا۔ بی جے پی نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔پرگیا دراصل مشہور ساؤتھ انڈین اداکار کمل ہاسن کے حالیہ بیان کا جواب دے رہی تھیں، جس میں انہوں نے گاندھی کے قاتل کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔بی جے پی نے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور اپنی امیدوار سے معافی مانگنے کے لیے کہا ہے، جبکہ مدھیا پردیش کے چیف الیکشن کمشنر نے ان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔