گریڈ 17 سے 19 تک کے افسروں کو یوٹیلٹی الائونس فراہمی کا نوٹیفکیشن
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے سول سیکرٹریٹ میں تعینات گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک کے افسروں کیلئے یوٹیلٹی الائونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے یہ الائونس یکم جنوری سے منظور کیا گیا ہے اب عید پر ان افسروں کو کے پانچ ماہ کے بقایا جات مل جائیں گے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کو 15 ہزار گریڈ 18 کے افسروں کو 20 ہزار ا جبکہ گریڈ 19 کے افسروں کو 25 ہزار ماہانہ یوٹیلٹی الائونس دیا جائے گا جبکہ ممبر انکوائری جو محکمہ سروسر جنرل ایڈمنسٹریشن میں تعینات ہوتے ہیں ان کو 30 ہزار ماہانہ یوٹیلٹی الائونس دیا جائے گا یکم جنوری سے بقایا جات اسی ماہ مل جائیں گے۔