دکاندار نرخناموں کی دھجیاں اڑا تے رہے، دوسرے عشرہ کے آغاز پر بھی گرانفروشی جاری
لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میںرمضان کے دوسرے عشرہ کے آغاز پر بھی گراں فروشی جاری رہی اور پرچون سطح پرر دکانداروںنے سرکاری نرخ نامے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین کو سبزیاں مقررہ قیمتوں سے 100روپے تک اور پھل مقررہ قیمتسے 100روپے بھی زائد پرفروخت کئے ۔علامہ اقبال ٹائون،سبزہ زار ،جوہر ٹائون،ایجوکیشن ٹائون،گارڈن ٹائون، فیصل ٹائون،سمن آباد، اچھرہ، مزنگ، مغلپورہ،کریم پارک ،امین پارک ، اندرون شہر سمیت دیگر علاقوںکے دکانداروں نے صارفین کو ایک کلولیموں دیسی400روپے تک فروخت کئے جبکہ انکے سرکاری نرخ 277روپے مقرر تھے ،دیگر سبزیوںمیںایک کلو آلو کچا چھلکا کے سرکاری نرخ33روپیہیں لیکن 42روپے میں فروخت کیا گیا ،پیاز43روپے کی بجائے 57روپے، ٹماٹر29روپے کی بجائے 55روپے ،ادرک چائنہ 186روپے کی بجائے 250روپے،لہسن دیسی 106روپے کی بجائے 180روپے، ادرک تھائی لینڈ 156روپے کی بجائے200روپے،بند گوبھی85روپے کی بجائے 110روپے، بینگن 25روپے کی بجائے39روپے،کھیرا فارمی 22روپے کی بجائے 45روپے،پالک14روپے کی بجائے 30روپے، ٹینڈے دیسی 38کی بجائے 70روپے، کریلے 29روپے کی بجائے 55روپے،اروی 100روپے کی بجائے 140روپے،گھیا توری 47روپے کی بجائے 90روپے ،پھلیاں116روپے کی بجائے160روپے، پھول گوبھی 58روپے کی بجائے80روپے،گھیاکدو 25کی بجائے55روپے، سبز مرچ اول 58روپے کی بجائے120روپے،شملہ مرچ 53روپے کی بجائے95روپے، بھنڈی63روپے کی بجائے90روپے،مٹر96روپے کی بجائے160روپے میں فروخت کئے گئے۔پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو کی قیمت 176روپے کی بجائے 230روپے, سیب کالا کولو میدانی کی قیمت 126 روپے کی بجائے180روپے،سیب سفید 106روپے کی بجائے 150روپے،خربوزہ 85روپے کلو کی بجائے100روپے،کیلا اول درجن117روپے کی بجائے160روپے،ایک کلو کھجور ایرانی اول 174روپے کی بجائے 260 روپے،آڑواول214 روپے کی بجائے300روپے،آلو بخارہ 406روپے کی بجائے 600روپے ،لوکاٹ 126روپے کی بجائے150روپے،تربوز 38روپے فی کلو کی بجائے 50روپے،فالسہ 276روپے کی بجائے390روپے،آم سندھری176روپے کی بجائے 230روپے ،آم سہارنی 126روپے کی بجائے180روپے اور کھجور اصیل 136روپے کی بجائے 230روپے تک فروخت کی گئی ۔