چین کے 15 رکنی وفد کا دورہ سول سیکرٹریٹ، سرمایہ کاری مواقع، امن و امان پر بریفنگ
لاہور (سپیشل رپورٹر) چینی سفیر یاؤجنگ کی سربراہی میں چین کے 15 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے جمعہ کے روز پنجاب سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے وفد کا استقبال کیا غیر ملکی سفارتکاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سی پیک منصوبوں مختلف شعبوں میں اصلاحات اور امن و امان پر بریفنگ دی گئی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں حکومت کاروبار می آسانی پیدا کرکے سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے چیف سفیر یاؤجنگ نے کہا کہ چین پاکستان سے زراعت سیاحت اور سماجی شعبے میں شراکت داری بڑھانے کا خواہاں ہے پاکستان کی ترقی کیلئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔