ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو سرحد دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہمی فیڈرل کورٹ میں چیلنج
امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے میکسیکوکی سرحدپردیوارکی تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی کوکیلیفورنیامیں ایک فیڈرل کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے۔عدالت کے جج صدرٹرمپ کی جانب سے سرحدی دیوارکی تعمیر کے لئے فنڈز کے ہنگامی اجراء کو روکنے کے معاملے پرغورکریں گے۔سماعت میں سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ کیاصدرکے پاس اُن فنڈزکواستعمال کرکے دیوار تعمیر کرنے کااختیارہے جن کی منظوری دینے سے کانگریس انکارکرچکی ہے۔فروری میں کانگریس نے دیوارکی تعمیر کے لئے صدرٹرمپ کے پانچ ارب سترکروڑ ڈالر کے مطالبے کے جوابم یں ایک ارب سینتیس کروڑ ڈالر سے زائد کی منظوری دی تھی جس کے بعد صدرٹرمپ نے ہنگامی حالت کے نفاذ کااعلان کردیااور مختلف سرکاری محکموں سے ساتھ کروڑ دس لاکھ ڈالرمنتقل کئے۔