امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ سینا فے ہائی سکول میں ہوا۔ سکول حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔سکول حکام نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ فائرنگ کرنے والا سکول ہی کا طالب علم ہے یا نہیں۔پولیس نے سکول کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ نیوز کے ہیلی کاپٹروں نے دکھایا ہے کہ سکول کے طلبہ مسلح پولیس اہلکاروں کے سامنے اپنے بیگ خالی کر رہے ہیں۔سکول میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے علاوہ فضائی ایمبولینس بھی پہنچ چکی ہے۔ہیرس کانٹی کے شیرف سکول میں موجود ہیں اور انھوں نے ٹویٹ کی ہے کہ پولیس اہلکار کئی زخمیوں کی مدد کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ, ابتدائی رپورٹیں اچھی نہیں ہیں.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024