ایک کروڑ روپے مالیتی دو چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ملازمت کے واجبات ادا کرنے کیلئے ایک کروڑ روپے مالیتی دو چیک بینک سے ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کرلیا پولیس کو محمد جہانگیر نے بتایا کہ آئی ٹین مرکز میں پرائیویٹ کمپنی نے مجھے میری ملازمت کے واجبات ادا کرنے کیلئے دو چیک مالیتی ایک کروڑ رپے دئے جو بینک نے ڈس آنر کردئے ۔