بارودی مواد کیس میں بحث مکمل ہونے پر ملزم ربنواز کے خلاف فیصلہ محفوظ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے ایک کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سات مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ۔عدالت نمبر دو کے جج سلیمان بیگ نے بارود برآمدگی کیس میں ملزم شفیع اللہ کے خلاف 24مئی ،پولیس مقابلہ کیسزمیں ملزم عبدالرحمن کے خلاف 29مئی اورعلی حسن کے خلاف بائیس مئی کو شہادت طلب کر لی جبکہ بارودی مواد کیس میں بحث مکمل ہونے پر ملزم ربنواز کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اسی طرح عدالت نمبر تین کے جج عبدالرحیم نے قتل کیسز میں ملزم اکرام کے خلاف سماعت تیس مئی،اشرف کے خلاف سماعت 29مئی جبکہ پولیس مقابلہ کیس میں ملزم امجد علی کے خلاف شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت 29مئی تک ملتوی کردی ہے۔