غیر معیاری تشہیری بورڈز لگانے والے ایڈورٹائزرزکیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ملتان (خبرنگار خصوصی) پی ایچ اے نے خستہ حال و غیر معیاری تشہیری بورڈز لگانے والے ایڈورٹائزرز کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مختلف کمپنیوں کو نوٹس جار ی کر دیئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ محمد اسامہ کے مطابق جاری کیے گئے نوٹس میں کمپنیوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ تشہیری بورڈز کا فٹنس سرٹیفکیٹ دیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔ سرٹیفکیٹ کی تصدیق انجینئرنگ کمپنی سے کرائی جائے گی۔