نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
ملتان(نمائندہ نوائے وقت )نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس کے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ایک نجی ہوٹل میں طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں23طالب علموں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ مجموعی طور پر 184طلبا میں لیپ ٹاپ دئے جائیں گے لیپ ٹاپ پٹیرن ان چیف، ریجنل ڈائریکٹر نمل یونیورسٹی بریگیڈیئر(ر)سید ندیم الحسن ترمذی، پروفیسر محسن خان اور پروفیسر صبا یونس نے تقسیم کئے۔