تصاویر فوٹو شاپ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد(آئی این پی ) رہنما پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ حیدرآباد عشرت مغل کی تصاویر فوٹو شاپ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم عدنان شیخ ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عدنان شیخ نے پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ حیدرآباد کی رہنما عشرت مغل کی تصاویر ک فوٹو شاپ کر کے سوشل میڈیا پر مختلف آئی ڈیز سے وائرل کی تھیں اور دو مختلف نمبروں سے ان کے گھر کے افراد کو بھی واٹس ایپ کی تھیں اس کے خلا ف ایف آئی اے حیدرآبادکے ساہبر ونگ نے کاروائی کر تے ہوئے ملزم عدنان اور ساتھیوں کو گرفتا ر کر لیا