مظفرگڑھ فٹبال کوچنگ ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ‘25 کھلاڑیوں کی شرکت
کوٹ ادو(خبر نگار) فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑھ میں 19 سال اور16سال کے فٹبالرز کا سہہ روزہ کوچنگ وٹریننگ کیمپ منعقد کیاگیا جوکہ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا ہے ‘ساجد بخاری نے کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض سر انجام دئیے‘جبکہ ڈسٹرکٹ فٹبال کوچ بابر عزیز چوہدری نے نوجوان کھلاڑیوں کو عصر حاضر جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی اور فٹبال کھیل بارے لیکچر بھی دئیے‘ٹریننگ کیمپ میں25نوجوان فٹبالرز نے تربیت حاصل کی ۔