نظر یاتی لیگی کا رکنو ں کو نظر انداز کیا جارہا ہے ، مشترکہ بیان
گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرخان کے چوہدری مظہر حسین وارثی اور حبیب الرحمن مغل نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مشرف دور میں میاں نوازشریف کے ساتھ ڈٹے رہنے والے مصائب اور مشکلات سہنے والے کارکنوں کو ن لیگ کی دور حکومت میں بھی مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے اگرناراض کارکنوں کے گلے شکوے دور نہ کئے گئے تو آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا نظریاتی کارکنوں کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے جس کے باعث کارکنوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ۔