چوہدری نثا ر علی آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا یا نہیں
کلرسیداں(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا یا نہیں یہ بحث اب ختم ہو گئی ،چوہدری نثار علی خان ن لیگ کے امیدواروں میں ٹکٹ دینے والوں میں شامل ہوں گے ان کا نام مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں شامل کر دیا گیا ۔نوا ز شریف ،میاں شہباز شریف، راجہ محمد ظفر الحق،پرویز رشید،احسن اقبال، چوہدری نثار علی خان ،خواجہ سعد رفیق ،عشرت اشرف بورڈ میں شامل ہوں گے ۔چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ ن پارلیمانی بور ڈ میں شمولیت سے یہ بحث اب ختم ہو جانی چاہئیے کہ وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے بلکہ چوہدری نثا رعلی خان آئندہ انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ جاری کرنے والے افراد میں سے ہوں گے ۔