کلرکہار میں لگایا گیا سستا رمضان بازار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام
کلرکہار(نامہ نگار) دور دراز سے آئی ہوئے افراد خصوصا خواتین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی طرف سے سستا رمضان بازار میں عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے جھوٹے نکلے ان کا کہنا تھا کہ ہم بھاری کرایے ادا کر کے سستا رمضان بازار آئے تھے لیکن آدھے دن تک تو اشیاء کے ریٹ لسٹ ہی آویزا ں نہ تھی دکاندار منہ مانگے داموں اشیاء فروخت کر رہے تھے اور چینی جس پر حکومت نے سبسڈی دے رکھی ہے وہ سرے سے موجود ہی نہ تھی ۔اس کے علاوہ بھی خوردونوش کی چیزیں محدود تھیں ایسا لگ رہا ہے کہ سرکاری مشینری نے خادم اعلی کو خوش کرنے کے لیے دکانداروں کو مجبورا ادھر بٹھایا ہوا ہے ۔اس کے علاوہ لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس ،محکمہ صحت، محکمہ مال، لوکل گورنمنٹ ،محکمہ سول ڈیفنس کے افراد ادھر موجود تھے ان کی اپنے دفاتر میں عدم دستیابی کی وجہ سے سائلین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبو ر ہیں لہذا ہماری خادم اعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ ایسے ریلیف کا کوئی فائد ہ نہیں جس کی عوام کو سہولت تو نہ ہے بلکہ اس کی وجہ سے عوام پریشان ہو رہے ہیں۔