آصف زرداری کی خلاف بیان بازی شہباز شریف کی دیرینہ عاوت ہے: نیئر حسین بخاری
لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کو اپنی عادت بنا لی ہے۔شہباز شریف کو جھوٹ بولنے کی بیماری لگ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کے ذمے دار نواز شریف ہیں۔ شریفوں کی بدنیتی کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔ بینظیر بھٹو کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے تھے تو نواز شریف کے پیٹ میں درد ہونے لگی اور انہوں نے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو انتقام کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء کے بعد بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے کام شروع کیا تو نواز شریف نے سازشیں شروع کیں۔