لیبیاکاماڈل سامنے رکھا جائے ، باز نہ آیاتو شمالی کوریا کو ختم بھی کیاجاسکتا ہے : امریکی صدر کی دھمکی
سیئول (اے ایف پی+نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے شمالی کوریا باز نہ آیا تو اس کا حشر بہت برا ہو گا شمالی کوریا کو ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیبیا کا ماڈل سامنے رکھا جائے۔ مبصرین کے مطابق لیبیا میں سی آئی اے نے بغاوت کرائی تھی لیبیا کے صدر معمر قذافی کو قتل کرکے سڑکوں پر گھیسٹا گیا تھا اور پیٹ میں کولیاں ماری گئی تھیں۔شمالی کوریا نے جنوبی کوریائی حکام کو جاہل اور نااہل قرار دیتے ہوئے باہمی مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ اعلیٰ مذاکرات کار لائی سون نے سرکاری خبر رساں ایجنسی (کے سی این اے) کو انٹرویو میں کہا جب تک تعلقات میں بہتری نہیں آتی بات کیسے ہو سکتی ہے۔ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے پوچھا جائے کہ وہ کیا کھیل کھیل رہا ہے۔ صدر ٹرمپ ملنے کے لئے تیار ہیں ہم مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔