شیخ تمیم کو فون: قطر کا بائیکاٹ غیر منصفانہ ہے: ایرانی صدر
تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی صدر حسن روحانی نے قطر کے امیر شیخ تمیم سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں مسلمان ممالک اسرائیلی جرائم کا بھرپور جواب دیں۔ عرب ممالک کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ غیر منصفانہ ہے۔ ایران علاقائی مسائل پر خلیجی ریاستوں سے بات چیت کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ افسوس ہے کچھ ممالک سمجھتے ہیں مسائل کا کوئی اور حل ہونا چاہئے۔ دونوں رہنمائوں نے امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی مذمت کی۔