سانحہ ماڈل ٹائون: بتایا جائے اس وقت کے آئی جی نے عہدے کا چارج کب سنبھالا: ہائیکورٹ
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل استغاثہ میں نواز شریف , شہباز شریف سمیت 12 سیاسی شخصیات کو طلب نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا ہے کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ وقوعہ سے قبل آئی جی پنجاب نے چارج کب سنبھالا۔ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہیں استغاثہ میں بلاجواز ملوث کیا گیا ان کاسانحہ ماڈل ٹاون کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ عدالت آئی جی نے مزید استفسار کیا کہ کوئٹہ سے آپ کو لاہور خصوصی طیارے سے کیوں لایا گیا۔ کیا بطور آئی جی پنجاب خصوصی طیارے سے سفر استحقاق تھا عوامی تحریک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ سے قبل سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیاتھا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت اکیس مئی تک ملتوی کر دی۔