کاہنہ: 2 بھائیوں سے زیادتی، طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنانے والا استاد گرفتار
کاہنہ، رجانہ، چیچہ وطنی، غازی آباد (نامہ نگاران) کاہنہ میں اوباش نوجوان نے دو سگے بھائیوںکو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مادے شاہ کا عاشق حسین اہل خانہ کے ہمراہ فوتگی پر قینچی امرسدھو گئے ہوئے تھے‘ اس کے دو بیٹے10 سالہ محمد عمر اور 12 سالہ عثمان گھر میں اکیلے تھے کہ ان کا ہمسایہ عبداللہ ان کے گھر گھس آیا اور اکیلا پاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ بچوں کے والد کی درخواست پر ملزم عبداللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق میڈیکل رپوٹ کے بعد ہی واضح ہونگے۔ علاوہ ازیں رجانہ کے نواحی گائوں گورنمنٹ پرائمری سکول 263گ ب کا استاد جاوید انور پانچویں کلاس کے بچوں سے عرصہ تک زیادتی کرتا رہا۔ استاد کے روپ میں بھیڑیا بچوں کو ڈرا دھمکا کر خاموش کروا دیتا مگر بالآخر قابو آگیا‘ پانچویں کلاس کے بچے اسد رضا سے زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس پر والدین نے احتجاج کرتے محکمہ تعلیم کے افسران کو بھی اطلاع دی، جس پر ذرائع سے معلوم ہوا کہ ٹیچر جاوید کو معطل کر دیا گیا۔ چیچہ وطنی کے نواحی گائوں 89/12-L کے مظہر کی بیوی گھر میں اکیلی تھی کہ اسی گائوں کے اوباش عامر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ کاہنہ کے علاقہ پرل گارڈن کے محمد نصیرکی 11سالہ بیٹی (ن) کو گھر میں اکیلا پاکر محلے دار درندہ صفت ملزم عاشق جس کی عمر پچاس سال کے قریب بتائی جاتی ہے نے مبینہ طورپر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔