جینا ہسپل امریکی سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ بن گئیں، سینٹ نے بھی توثیق کر دی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) جینا ہسپل امریکی سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ بن گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ نے جینا ہسپل کی ڈائریکٹر سی آئی اے تعیناتی کی منظوری دی۔ جینا ہسپل کے حق میں 53 اور مخالفت میں 43 ووٹ ڈالے گئے۔ جینا بطور نگران ڈائریکٹر سی آئی اے کام کر رہی تھیں۔ سی آئی اے چیف کا عہدہ مائیک پومپو کے وزیر خارجہ بننے کے بعد خالی ہوا تھا۔