حافظ آباد: باپ نے نشئی بیٹے کو ساتھیوں کی مدد سے گلا دبا کر مار ڈالا
ونیکے تارڑ(نامہ نگار) حافظ آباد کے نواحی گائوں چھنی ہنجرانواں میں باپ نے بیٹے اور داماد سے مل کر اپنے نشئی بیٹے کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق ذوالفقار ولد محمد علی کا جواں سال بیٹا قمر عباس نشہ کا عادی تھا جو گھر سے چیزوںکو اٹھا کر بیچ دیتا تھا۔ نشئی بیٹے سے جان چھڑانے کے لئے اسکے باپ ذوالفقار نے اپنے بیٹے اکبر اور داماد عدنان ارشد سے مل کر قمر عباس کو گلہ دبا کر جان سے مار ڈالا۔ پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے تینوں ملزمان ذوالفقار، اکبر اور عدنان ارشد کو گرفتارکرلیا۔