فاٹا انضمام سے متعلق آئینی ترمیم فی الفور منظور کی جائے، تحریک انصاف
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کیلئے آئینی ترمیم فوری منظور کی جائے تحریک انصاف نے2016 ء میں فاٹا کے پختونخواہ میں انضمام کی تجویز دی تھی فاٹا اصلاحات اور خیبر پختونخواہ میں فاٹا کا انضمام پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے پی ٹی آئی ترجمان نے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے سیاسی حلیفوں کو خوش کرنے کیلئے فاٹا کے انضمام کے عمل کو تعطل کا شکار کیا تحریک انصاف کی تجویز پر عملدرآمد کرتے ہوئے فاٹا کو پختونخواہ کا حصہ بنادیا جاتا تو ملک آج مستحکم ہوتا آج فاٹا میں بہت بڑے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے پختون عوام نے جو نقصان اٹھایا اس کی بڑی ذمہ داری نواز شریف ، فضل الرحمٰن ، اور محمود اچکزئی جیسے لوگوں پر عائد ہوتی ہے ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ فاٹا کے پختونخواہ میں انضمام کے عمل میں تاخیر سے فاٹا کے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
تحریک انصاف/ فاٹا