پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے 70 ملین ڈالر فراہمی کی تفصیلات، ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) امریکہ کی طرف سے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے فراہم 70 ملین ڈالر کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ درخواست میں مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ سید اقتدار حیدر ہے درخواست میں وفاقی حکومت، مریم صفدر، نواز شریف اور امریکہ میں پاکستانی سفیر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ نے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے امداد کا اعلان کیا تھا۔ درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا کہ اس امدادی رقم کا اعلان مریم صفدر اور امریکی خاتون اول کی ملاقات میں کیا گیا تھا جبکہ امریکہ کی طرف سے یہ امداد ملی یا نہیں اس کا کوئی نہیں بتا رہا۔ پاکستانی سفیر کو درخواست دی لیکن جواب نہیں آیا ہے۔