زرداری کے اعزاز میں افطار پارٹی میں بدانتظامی، مہمانوں نے بازار جا کر روزہ کھولا
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدرعزیز الرحمن چن کی افطار پارٹی میں بدانتظامی کے باعث مہمانوں کی اکثریت نے بازار جا کر روزہ خود افطاری خرید کر کھولا۔ توقع سے زائد مہمانوںکے باعث سارے انتظامات درہم برہم ہو گئے۔ تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی بیٹھنے کیلئے جگہ ختم ہوگئی اور لوگوں کو سٹیل ملز کے باہرکھڑے ہوکر آصف علی زرداری کا خطاب سننا پڑا۔ افطاری سے قبل جب آصف علی زرداری نے تقریر ختم کی تو مہمان خصوصی سمیت صوبائی اور ضلعی عہدیداروںکو ایک مخصوص کمرے میںافطاری کیلئے بلا لیا گیا اور منتظمین باقی تمام مہمانوں کو بھول گئے۔