فیروزوالا: اہل علاقہ نے 6 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنیوالے کا منہ کالا کر کے مونچھیں کاٹ ڈالیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون میں 6 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار مسکین احمد کو علاقہ کے لوگوں نے پکڑ کر شدید تشددکا نشانہ بنایا اس کی مونچھیں اور بھنویں کاٹ کر منہ کالا کر کے اسے آبادی میں گھمایا اور اس کی چھترول کرتے رہے۔ بتایا گیا محنت کش تنویر حسین کی 6سالہ بیٹی (ث) سودا سلف لینے 60 سالہ کریانہ فروش مسکین احمدکی دکان پرگئی تھی جس کو وہ دکان کے اندر لے گیا جس پر وہاں تنویر حسین اور اس کے محلے داروں عبدالغفور اور اسماعیل سمیت درجنوں افراد اکٹھے ہوگئے اور مسکین احمد کو پکڑ کر دکان سے باہر نکالا۔ پولیس نے اطلاع پا کر رانا ٹائون پہنچ کر مسکین احمد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس پر تشددکرنے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے پرمذکورہ افراد سمیت کئی لوگوں کوحراست میں لے لیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے مسکین احمد کے بال کاٹنے اور منہ کالا کرنے کے الزام میں مسلم لیگی کونسلر سمیت متعدد افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا۔