بھارت نے رویہ تبدیل نہ کیا تو حالات مزید تباہی کی طرف جاسکتے ہیں: فاروق عبداللہ
سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ نئی دہلی کی مسلسل غیر سنجیدگی نے جموں وکشمیر کے حالات ورز بروز خرابی اور تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اگر بھارتی حکومت نے اس بار اپنے رویے کو تبدیل نہیں کیا تو حالات مزید تباہی کی طرف جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 1953 میں شیخ محمد عبداللہ کو غیر قانونی طور طاقت کے بل عوامی حکومت سے برخاست کیا گیا جس کے نتیجے میں ریاست کے پر امن حالات دن بہ دن بگڑ تے گئے اور آ ج حالات آپ کو خود معلوم ہیں ۔مسئلہ کشمیر کو سیاسی بنیادوں حل کیا جائے اوربھارت اور پاکستان کے درمیان دوستی مستحکم بن جائے تاکہ بر صغیر میں امن کی فضا لو ٹ آئے ۔