نیپرا نے آزاد پتن پن بجلی منصوبہ کا ٹیرف 7 روپے 46 پیسے یونٹ مقرر کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کے لیے پیداواری ٹیرف مقرر کر دیا۔ منصوبے سے بجلی پیداوار کا ٹیرف 7 روپے 46 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔ آزاد پتن بجلی منصوبہ آزاد کشمیر ضلع سدھنوئی میں دریائے جہلم پر لگے گا۔ این ٹی ڈی سی نے بجلی کا ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔ آزاد پتن بجلی منصوبہ چینی کمپنی چائنا گزوبا لگائے گی۔ منصوبہ پونے 6 سال میں مکمل ہو گا۔